ابنا: ملت بحرین نے گذشتہ روز بھی منامہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے اپنے حقوق کی بازیابی پر تاکید کی۔ ملت بحرین نے ملک میں جمہوری نظام کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے مظاہروں پر پابندی لگانے کے آل خلیفہ کے فیصلے کی مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہریں پرحملے کرکے بہت سے لوگوں کو زخمی کردیا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169